نئی دہلی،7اپریل(ایجنسی) نوٹ بندی کے دوران جن دھن اکاؤنٹس میں بڑے پیمانے پر فنڈز جمع کرنے والے 18 لاکھ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے.
حکومت نے ان اکاؤنٹ ہولڈرز سے جمع فنڈز کی معلومات مانگی ہے. مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد سے ایسے 18 لاکھ بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جن کی جمع اکاؤنٹ ہولڈر کی آمدنی سے میل نہیں کھاتا. انہوں نے جمعہ کو لوک سبھا میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے اکاؤنٹس کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جارہی ہے -
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر خزانہ نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد جن دھن اکاؤنٹس اور غیر فعال اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہونے کی جانچ کی گئی. حکومت بڑے سطح پر اکاؤنٹ کھنگال رہی ہے اور ان لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جنہوں نے بڑی رقم جمع کی.
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 18 لاکھ کھاتے ہیں، جن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم اور اکاؤنٹ ہولڈر کی آمدنی میل نہیں کھاتا. ان سے بنیادی معلومات مانگی گئی ہے. کچھ نے معلومات دی ہے، لیکن جنہوں نے نہیں دی ہے انہیں قانون کے تحت نوٹس جاری کیا جائے گا.